Tough time

برا اور مشکل وقت

کبھی کبھی ہماری زندگی میں جب برا یا مشکل وقت اتا ہے تو ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی اندھیروں سے بھر گئی ہے۔ کہیں کوئی راستہ نہیں ہے۔ کہیں بھی کوئی ایسا شخص نظر نہیں اتا جو ہم سے پیار کرے یا جسے ہمارے درد کا  ہماری تکلیف یا مشکلات کا اندازہ کرے، اور تب ہم بہت زیادہ مایوس ہو جاتے ہیں۔
حالانکہ اگر ہم پیچھے مڑ کے دیکھیں وہی وہ وقت ہوتا ہے جس نے ہمیں نکھارا ہوتا ہے اور وہ وقت ہماری صلاحیتوں کو چمکانے کے لیے اتا ہے۔ ہمیں نکھارنے کے لیے اتا ہے۔ ہم سب کہیں نہ کہیں کھوٹے سکے ہوتے ہیں اور ان مشکل حالات میں جب ہم ہاتھ پاؤں مارتے ہیں محنت کرتے ہیں خود اپنے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں خود سے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم کھوٹے سکے سے گھس گھس کر چمکتا سکہ بن جاتے ہیں اور دراصل وہ اندھیروں والا وقت ہمارے لیے روشنی کی امید لے کر ایا ہوتا ہے۔

تو اگر اپ کی زندگی میں بھی مسائل ہیں اور اپ کو لگ رہا ہے کہ اپ اندھیرے میں کھڑے ہیں اور کوئی اپ کا ساتھ نہیں دے رہا تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اپ کو اس وقت کو سمجھنا ہے اور سوچ سمجھ کر محنت کر کے اس وقت کو پاس کرنا ہے اور ان مشکل حالات میں کامیاب ہونا ہے۔

یقین کریں ہر انسان کی زندگی میں یہ وقت ضرور اتا ہے جب وہ بالکل اکیلا اندھیروں میں کھڑا ہوتا ہے۔

اب یہ ہر شخص پر خود منحصر کرتا ہے کہ وہ کس طرح سے اس وقت کو سمجھتا ہے اور کتنا جلدی اس کو سمجھ کر محنت کر کے ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس وقت سے نکل اتا ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر معین اسلم

2 Responses

  1. یہ بھی تو ضروری نہیں ہے کہ زندگی میں ہمیشہ اچھا ہی ہو کچھ لوگ ایسے بھی تو ہوتے ہیں نہ جو اچھے وقت کے انتظار میں دنیا سے چلے جاتے ہیں ایسے لوگ جن کی زندگی میں اچھا نہیں ہو سکا ان کا یہ ایمان تو ہونا چاہیئے کہ یقیناً اللّٰہ نے ان کے لئے آخرت میں ان سب تکلیفوں کا اچھا صلہ رکھا ہو گا۔ ہم صرف دنیا کا ہی سوال کیوں کریں اگر نہیں ہے دنیا میں سکھ تو آخرت میں اچھے کی امید پہ تو زندگی گزاری جا سکتی ہے کیونکہ درحقیقت تو یہ زندگی عارضی ہے کیوں ہم دنیا کا سکھ کے غم منائیں

  2. Zindage ma hr kese Ki life ma aisy din aty rahty Hain is ka mtlb y Ni K Hamm in cheezo ko ly kar Beth jayn hamari zindage ka koe na koe aim ha os par focus Karyn or in cheezo py wkt na Dyn y cheezy apko built karny ati Hain uthyn or apny let work Karyn or Kushi Ky st life spend Karyn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *