1: کیا آپ صبح اٹھتے ہی اپنا موبائل چیک کرتے ہیں؟
2: کیا آپ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر بھی اپنا موبائل استعمال کرتے ہیں؟
3: کیا آپ رات کو اپنے بستر پر لیٹ کر اس وقت تک موبائل استعمال کرتے ہیں جب تک آپ کو نیند کے جھٹکے نہ آنا شروع ہو جائیں۔
4: کیا آپ کھانا کھاتے ہوئے بھی اپنا فون استعمال کرتے ہیں؟
5: کیا کام یا پڑھائی کے دوران جب آپ کو تھوڑا سا بھی ٹائم ملے تو آپ اپنا فون نکال کر سکرال (scroll) کرنا شروع کر دیتے ہیں؟
6: کیا آپ کا پارٹنر، آپ کے دوست یا گھر والے آپ سے شکایت کرتے ہیں کہ آپ ہر وقت موبائل میں گھسے رہتے ہیں؟
7: کیا کبھی کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی عادت سے مجبور آپ اپنا موبائل سکرول (scroll) کرتے رہتے ہیں؟
8: کیا آپ سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے یا کہیں باہر جاتے ہوئے ہر وقت اپنا موبائل اپنے ساتھ رکھتے ہیں؟
9: کیا آپ اکثر کام یا سفر کے دوران ہیڈ فون لگا کر میوزک سننے کو ترجیح دیتے ہیں؟
10: کیا آپ اپنے موبائل کے ریچارج اور نیٹ ورک کا ہمیشہ بہت زیادہ دھیان رکھتے ہیں اور اگر ان دونوں میں سے کوئی بھی چیز کچھ دیر کے لیے مس ہو جائے تو اپ پریشان ہو جاتے ہیں؟
11: کیا اپ ایک دن میں دو بار سے زیادہ اپنا موبائل چارج کرتے ہیں؟
12: کیا آپ بہت ساری سوشل میڈیا ایپس استعمال کرتے ہیں؟
13: کیا آپ چار گھنٹے لگاتار اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں؟
14: کیا گھنٹوں موبائل استعمال کرنے کے بعد آپ کو لگتا ہے کہ اپ نے اپنا وقت ضائع کر دیا یا آپ بیزاری محسوس کرتے ہیں؟
نوٹ: (اس سوال نامے کو کاپی کر کے اپنی وال پر اپنے نام سے پیسٹ کرنے سے گریز کریں یاد رکھیں! یہ Intellectual Property کی چوری ہے)
*ماہر نفسیات ڈاکٹر معین اسلم*