سوشل میڈیا کا استعمال اور ذہنی صحت سے متعلق سوالنامہ۔
زندگی کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ ساتھ آج کل سوشل میڈیا کا استعمال بڑھرھا ہے۔ریسرچرز نے اسے خاص طور پر نوعمروں کے افسردگی، اضطراب اور یہاں تک کہ خودکشی کی بڑھتی ہوئی کوششوں سے جوڑ دیا ہے۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سوشل میڈیا فطری طور پر برا ہے۔ سوشل میڈیا آپ کو دوسروں کے ساتھ جڑنے، اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور معلومات شیر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسے اس طریقے سے کیسے استعمال کریں جس سے آپ صحت مند اور خوش رہیں۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آپ سے سات سوالات پوچھ رہی ہوں۔
نوٹ: ان سوالات کا تفصیلی جواب دیں اور اپنی سوشل میڈیا استعمال کرنے کی روٹین کا جائزہ لیں۔
1. سوشل میڈیا استعمال کرنے کے بعد آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟
2. آپ دن کے کس وقت سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں؟
3. آپ اپنا فون کب اٹھاتے ہیں؟
4. کیا سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوۓ آپ حقیقت پسند رہتے ہیں؟
5. آپ کا کتنا وقت سوشل میڈیا پر صرف ہوتا ہے؟
6. کیا آپ ان چیزوں کو Follow کرتے ہیں جو آپ کی دماغی صحت کو بہتر یا خراب بناتی ہیں؟
7. کیا آپ خود کو آن لائن محفوظ سمھجتے ہیں؟
ماہر نفسیات ڈاکٹر معین اسلم